November 16, 2026

چیچہ وطنی: ظلم ناانصافی زیادتی کی داستان تھانہ غازی آباد کی حدود 174/9 ایل، جب سادات کا وقار زمین پر گرا دیا گیا

20250714_190353

چیچہ وطنی:
ظلم ناانصافی زیادتی کی داستان تھانہ غازی آباد کی حدود 174/9 ایل، جب سادات کا وقار زمین پر گرا دیا گیا

چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 174/9 ایل میں سادات خاندان پر ایسا ظلم ٹوٹا جسے سن کر انسانیت بھی شرما جائے۔
ایک بے قصور سید کو سرِعام لاٹھیوں سے مارا گیا،
چھوٹے چھوٹے بچوں کے سامنے اُس کے جسم پر وار کیے گئے،
وہی بچے جنہوں نے آج تک ایسی وحشت صرف کہانیوں میں سنی تھی،
آج وہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بزرگ کو دیکھ رہے تھے۔

نہ کوئی روکنے والا، نہ کوئی بچانے والا
ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔
قانون کہاں تھا؟
قانون کی رکھوالی کرنے والے کہاں تھے؟
کیا سید ہونا، عزت دار ہونا، اب جرم بن گیا ہے؟

متاثرہ سید کا ویڈیو بیان ایک زخم کی مانند ہے،
جس میں صرف درد نہیں، انصاف کی فریاد بھی ہے۔
وہ کہہ رہا ہے:
“ہم نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا، ہمیں کیوں مارا گیا؟”

سوال یہ ہے کہ اگر آج سادات خاندان محفوظ نہیں،
تو کل کس کی باری ہے؟
اگر آج بچوں کے سامنے ان کے والد کو مارا جائے،
تو کل وہ بچے معاشرے سے کیا امید رکھیں گے؟

ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب آر پی او ساہیوال ڈی پی او ساہیوال سی سی ڈی ساہیوال
اور وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
فوری نوٹس لیا جائے، مکمل انکوائری ہو، اور ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے

ورنہ یہ ظلم کل ایک روایت بن جائے گا
اور انصاف ایک خواب