کمالیہ. ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف )آج ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کے زیر اھتمام بار روم میں وکلاء برادری کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،
کمالیہ. ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف )آج ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کے زیر اھتمام بار روم میں وکلاء برادری کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خطرناک اور خاموش قاتل بیماریوں، ہیپائٹائٹس بی اور سی کی بروقت تشخیص اور آگاہی فراہم کرنا تھا۔ کیمپ کا انعقاد معروف فزیشن ڈاکٹر غلام عباس کی زیر نگرانی کیا گیا۔
ڈاکٹر غلام عباس نے کہا:
> “یہ ایک قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے معاشرے کو ہیپائٹائٹس جیسے محلک امراض سے بچائیں۔ وکلاء کرام معاشرے کا باشعور اور بااثر طبقہ ہیں، ان کی سکریننگ نہ صرف ان کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ ان کے ذریعے پیغام پورے معاشرے تک پہنچتا ہے
کیمپ میں وکلاء کی سکریننگ کی گئی، ۔ خصوصی طور پر ہیپائٹائٹس بی کے مریضوں کے لیے ویکسینیشن اور مفت مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی گئی، تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔