November 16, 2026

جھنگ ویسٹ منیجمنٹ کی غفلت گلی محلے میں گندگی کا راج تعفن سے مکینوں کا جینا محال

20250714_190353

جھنگ ویسٹ منیجمنٹ کی غفلت گلی محلے میں گندگی کا راج تعفن سے مکینوں کا جینا محال

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت کی باعث گلیوں اور محلے میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے تفصیل کے مطابق جھنگ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث مختلف یونین کونسل فلتھ ڈپوؤں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کے باعث علاقہ میں تعفن پھیلنے سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقہ کی صفائی بارے متعدد بار شکایات درج کراچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی متاثرین علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی جھنگ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلی حکام سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے