*ڈپٹی کمشنر حب کا فوری ایکشن: ایمبولینس کی تاخیر پر انکوائری کا حکم*
*ڈپٹی کمشنر حب کا فوری ایکشن: ایمبولینس کی تاخیر پر انکوائری کا حکم*
حب ار سی ڈی روڈ بھوانی کے مقام پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث تین قیمتی جانوں کے ضیاع کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ 12 جولائی کی شب پیش آیا، جس میں متعدد افراد زخمی جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
عینی شاہدین اور مقامی افراد کے مطابق حادثے کے بعد طویل وقت تک ایمبولینس موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امداد نہ مل سکی اور جانیں ضائع ہو گئیں۔
واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے *ڈپٹی کمشنر حب* نے *ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)* اور سول اسپتال حب کے *میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس)* کو ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کر کے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔
*ڈپٹی کمشنر* نے حکم دیا ہے کہ رپورٹ میں نہ صرف *ایمبولینس* کی دستیابی اور تاخیر کی وجوہات شامل کی جائیں بلکہ غفلت کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے
عوامی حلقوں نے *ڈپٹی کمشنرحب* کے بروقت ایکشن کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔