November 17, 2026

نورپورتھل پاکستان ہاوس(راجہ نورالہی عاطف سے) جنڈانوالا/ بھکر کے سینیئر ممتاز صحافی شیخ محمد اقبال نے کہا ہے کہ صحافت مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ ہر فرد کو حرمت قلم

IMG-20250714-WA0502

نورپورتھل پاکستان ہاوس(راجہ نورالہی عاطف سے) جنڈانوالا/ بھکر کے سینیئر ممتاز صحافی شیخ محمد اقبال نے کہا ہے کہ صحافت مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ ہر فرد کو حرمت قلم کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نورپور تھل پر صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے نورپورتھل پرس کلب کی عملی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے نورپورتھل پریس کلب شاندار روایات کا امین ادارہ ہے ۔ اس سے وابستہ جملہ عہد یداران و اراکین مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اجتماعی عوامی مسائل کی نشاندہی ، ارباب بست و کشاد تک عوامی مسائل اور عوام کی آواز کو پہنچانا ، معاشرتی اصلاح و فلاح اور سماجی بہبود کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون نورپورتھل پریس کلب کا طرہ ءامتیاز ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے نورپورتھل پریس کلب یہ عظیم مشن جاری و ساری رکھے گا ۔ اس موقع پر سینیئر صحافی شیخ محمد اقبال نے تعمیری اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے نورپورتھل پریس کلب کے جملہ عہدیداران و اراکین کو جنڈانوالا کی صحافی برادری کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔