November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا شہر بھر کے بارشی پانی کے نکاس کے لیے 1/4 ایل اور 2/4 میں ڈسپوزل اسٹیشنز کی ورکنگ کا جائزہ، انہوں نے بارشی پانی کی نکاسی کے لیے ڈسپوزل

IMG-20250714-WA0496

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا شہر بھر کے بارشی پانی کے نکاس کے لیے 1/4 ایل اور 2/4 میں ڈسپوزل اسٹیشنز کی ورکنگ کا جائزہ، انہوں نے بارشی پانی کی نکاسی کے لیے ڈسپوزل سٹیشنز کو مکمل طور پر آپریشنل رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے زریعے جنریٹرز کا بیک اپ رکھنے پر بھی زور دیا انہوں نے ایکسین واپڈا کو درخواست کی کہ شہر سے پانی کو نکالنے کے لیے ڈسپوزل سٹیشنز کے لیے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے ڈسپوزل اسٹیشنز کی تمام موٹریں مکمل طور پر چالو رکھی جائیں، انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کا انخلا اولین ترجیح ہے جس کے تحت مختلف علاقوں کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا، مزید براں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے 53/2 ایل میں سیوریج لائن کی مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے اسے فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔