فرخ کھوکھر کا ابا تاجی کھوکھر راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کا ڈان تھا،بندے کھڑکانا ،زمینوں پر قبضے کرنا،بھتہ لینا ان کا کاروبار تھا اور یہ پیپلز پارٹی کے زیر سایہ ہوتا تھا۔
فرخ کھوکھر کا ابا تاجی کھوکھر راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کا ڈان تھا،بندے کھڑکانا ،زمینوں پر قبضے کرنا،بھتہ لینا ان کا کاروبار تھا اور یہ پیپلز پارٹی کے زیر سایہ ہوتا تھا۔
تاجی کھوکھر کے بھتیجے مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر ہیں جب کہ تاجی کے بھائی حاجی نواز کھوکھر قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر رہ چکے ہیں ۔
کھوکھر خانوادے کا جدی پشتی تعلق پیپلز پارٹی سے ہے،تب مگر کسی کو اعتراض نہیں ہوا کہ ایک جمہوری سیاسی پارٹی میں ایسی شہرت کے حامل لوگوں کا کیا کام ہے؟
لاہور میں ماضی اور حال کے تمام قبضہ گروپوں اور گینگ وار میں ملوث گروپوں کو ن لیگ کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔
ٹیپو ٹرکاں والا ہو کہ طیفی گروپ،موہنی روڑ گینگ ہو کہ کالا گینگ یا پھر چینی گینگ سب کی ماں نون لیگ رہی ہے۔
اس پر مگر کسی نے سوال اٹھایا نہ آگے سوال اٹھائے گا ۔
تاجی کھوکھر کے انتقال کے بعد اسکی مسند ان کے بیٹے فرخ کھوکر کے حصے میں آئی،فرخ کھوکھر نے والد کے برعکس سکون کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا،ان کا رجحان کاروبار کی طرف بڑھ گیا،عام لوگوں سے گلنے ملنے لگ گیا محسوس ہوتا ہے وہ نارمل زندگی گزارنا چاہتا ہے ۔
اب اگر انہیں سدھرنے کے لئے مولانا صاحب کی شاگردی نصیب ہو رہی ہے تو اس میں مضائقہ کیا ہے؟
ہر ولی کا ایک ماضی ہوتا ہے اور ہر گناہ گار کے پاس ایک مستقبل ۔
ظاہر ہے مولانا کی جماعت میں شامل ہونے کے بعد مولانا انہیں بھتہ خوری اور قتل و غارت کی اجازت نہیں دینگے ۔
غلط راستے پر چلتا ایک شخص اگر درست راستے پر قدم رکھتا ہے تو اسے خوش آمدید کہنا چاہئے ۔
از قلم: فردوس جمال