November 16, 2026

ایل پی جی کی غیرقانونی ری فلنگ کرنے والی دکان کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج، ملزم حوالہ پولیس

IMG-20250714-WA0446

ایل پی جی کی غیرقانونی ری فلنگ کرنے والی دکان کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج، ملزم حوالہ پولیس

بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ویژن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب لاہور محترم زعیم نواز اور ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر سول ڈیفنس افیسر ارشد سندھو کی جانب سے ایل پی جی کی غیرقانونی ڈیکینٹنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں، کاروائیاں کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی اور ملزم کو مختلف تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ارشد حمید سندھو نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی عوامی سلامتی کے پیش نظر کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔