November 16, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) انتظامیہ کی خاموشی مافیا کا راج عوام کو اس کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے

20250712_135746

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) انتظامیہ کی خاموشی مافیا کا راج عوام کو اس کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے روٹی کا ریٹ 12روپے ہے جبکہ پندرہ روپے میں مسلسل فروخت ہو رہی ہے نان 15روپے کا ہے جبکہ دھڑلے سے 20روپے میں فروخت ہو رہا ہے ایک مہنگائی کا عالم دوسرا خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والوں کی اجارہ داری تفصیل کے مطابق تحصیل ہذا میں کوئی قانون کی رٹ نہیں جس کا جگاڑ لگتا ہے وہ بے چاری عوام کو لگا کر لوٹ لیتا ہے ایک روٹی ہی ہے جو انسان کی زندگی کو رواں دواں رکھے ہوئے ہے انسان کی بنیادی غذا روٹی ہے جس کی قمیت پر کنٹرول نہ کرنا ظلم اور زیادتی ہے یہاں کا مافیا پرانے ریٹس پر ہی روٹی فروخت کررہا ہے جب کہ گندم کا ریٹ بہت ہی نیچے آ چکا ہے اسی طرح باربی کیو بھی پرانی ڈگر پر قائم مرغی کا ریٹ کافی کم ہو چکا ہے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے اور دانستہ طور پر حکومت وقت کی کارکردگی کو ناکام کررہے ہیں اگر مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی متذکرہ مہنگائی مافیا پر کنٹرول نہیں کرسکتے تو یہ عہدہ ہی ختم کردیا جائے تاکہ عوام مطمئن ہو جائے کہ انہیں خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والوں سے زلیل وخوار ہونا ہے اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر نوٹس لے کر متذکرہ مہنگائی مافیا کے خلاف کاروائی کریں اور سزا دیں