مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) مسجد فیضان مدینہ احسان کالونی مٹھہ ٹوانہ میں سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ھوئی۔
مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) مسجد فیضان مدینہ احسان کالونی مٹھہ ٹوانہ میں سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ھوئی۔ جس میں علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کانفرنس کی صدارت مولانا حافظ چراغ اور حافظ مظفر چشتی نے کی جبکہ خصوصی خطاب کرتے ھوئے معروف عالم دین مولانا قمر الدین سراج نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنے رفقاء سمیت جام شہادت نوش فرما کر دین اسلام کی آبیاری کی ھے،انھوں نے کہا کہ شہادت سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام ھمارے لئے مشعل راہ ھے جس کو اپناتے ھوئے ھمیں عدل و انصاف،مساوات،خود داری اور صبر کیساتھ یزیدی قوتوں کے خلاف برسر پیکار رھنا ھے اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے سنہری اصولوں کو اپناتے ھوئے دین و دنیا کی کامیابیاں حاصل کرنا ھے،اس موقع پر مقامی علماےء کرام و مشائخ عظام کی کثیر تعداد نے شرکت جبکہ اس موقع پر لنگر کا بھی اھتمام کیا گیا تھا۔۔۔