اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی دیپالپور۔ سرکاری ادویات کی چوری پر کاروائی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کی حویلی لکھا میں سرویڈ
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
دیپالپور۔ سرکاری ادویات کی چوری پر کاروائی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کی حویلی لکھا میں سرویڈ فارمیسی کے پروپرائٹر کے خلاف کاروائی پر ایکشن، مقدمہ درج، گزشتہ دنوں انتظامیہ کی کاروائی پر سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث گینگ کے مرکزی ملزم نعیم اللہ کے بعدنجی فارمیسی کے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا گیا، انفورسمنٹ انسپیکٹر میونسپل کمیٹی حویلی لکھا افتخار احمد کی مدعیت میں سرویڈ فارمیسی کے پروپرائٹر چوہدری افتخار کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا، نجی فارمیسی کے مالک کے خلاف چوری کی سرکاری ادویات خرید کرنے/رکھنے/ فروخت کرنے اور گورنمنٹ کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچانے پر کیا گیا، پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت فارمیسی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سرکاری ادویات کی چوری سے گورنمنٹ کو نقصان پہنچانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔