جھنگ (محمد ناصر ) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی اور روایتی سستی جھنگ شہر کی اکثر گلیاں اور محلہ جات کچرا کنڈی میں تبدیل
جھنگ (محمد ناصر ) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی اور روایتی سستی جھنگ شہر کی اکثر گلیاں اور محلہ جات کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکے ہیں محلہ احمد نگر حسین آباد مرضی پورہ قاسمی کالونی اور شہر کے دیگر کئیں علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہیں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والے سینٹری ورکرز شہر کی چند مخصوص گلیوں میں جھاڑو پوچا کر کے غائب ہو جاتے ہیں معلوم ہوا ہے کہ 600 سے زائد ورکرز شہر کی صفائی پر مامور ہیں لیکن شہریوں کے مطابق صرف چند ورکرز فیلڈ میں دکھائی دیتے ہیں جبکہ باقی ورکرز ڈیوٹی سے یکسر غائب ہو گئے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عملے کو صفائی کا پابند بنایا جائے اور پنجاب حکومت پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے