🔴 بدانتظامی پر کارروائی — بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
🔴 بدانتظامی پر کارروائی — بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کی جانب سے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی ایمرجنسی کا اچانک دورہ کیا گیا، جہاں مریضوں کی شکایات اور انتظامی کوتاہیوں کا نوٹس لیا گیا۔
دورے کے بعد کی گئی کارروائی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر محمود بخاری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر فرین اشرف کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
🔹صحت عامہ کی بہتری کے لیے انتظامی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔