سرگودھا کی کمرہ عدالت میں شہری کے قتل میں ملوث اشتہاری بیرون ملک فرار ہوتے گرفتار۔۔۔!
سرگودھا کی کمرہ عدالت میں شہری کے قتل میں ملوث اشتہاری بیرون ملک فرار ہوتے گرفتار۔۔۔!
سپیشل آپریشنز سیل، سرگودھا پولیس نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شعیب کو گرفتار کر لیا ہے۔
شعیب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر کمرہ عدالت میں امانت علی کو قتل کردیا تھا۔
کمرہ عدالت میں قتل ہونے والا خود بھی اشتہاری تھا اور بیرون ملک سے گرفتار کرکے عدالت پیش کیا گیا تھا۔
کمرہ عدالت میں قتل کے بعد موقع سے گرفتار ہونے والے ملزم راحیل کو عدالت سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔
دوسرا ملزم شعیب بیرون ملک سے واپس پاکستان آیا ہوا تھا اور بھیس بدل کر دوبارہ فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔