لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) زوہیب رمضان بھٹی انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پنجاب کے صدر منتخب ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) زوہیب رمضان بھٹی انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پنجاب کے صدر منتخب ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین زبیر احمد انصاری نے کی۔ میٹنگ میں مرکزی صدرثمینہ طاہر بٹ، نائب صدر ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ، سینئر نائب صدر فاطمہ خان شیروانی، جنرل سیکرٹری طاہر خان درانی اور لاہور ڈویژن کے صدر زوہیب رمضان بھٹی نے شرکت کی۔
مرکزی کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے زوہیب رمضان بھٹی کو پنجاب کا صدر نامزد کیا گیا ۔ دریں اثناء زوہیب رمضان بھٹی کو صوبائی صدر نامزد ہونے پر چیئرمین زبیر احمد انصاری، مرکزی صدرثمینہ طاہر بٹ، جنرل سیکرٹری طاہر خان درانی ، سینیئر نائب صدر فاطمہ خان شیروانی ،نائب صدر ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ ، نائب صدر نمرہ صدر ملک اور صدر لاہور نبیلہ اکبر نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ زوہیب رمضان بھٹی کا شمار ممتاز قلمکاروں میں ہوتا ہے اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی تنظیمی فعالیت کے لیے ان کا کردار قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہے ۔