ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں سائلین کے مسائل اور ان کےحل کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد ظہور احمد
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں سائلین کے مسائل اور ان کےحل کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد ظہور احمد
تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد ظہور احمد نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او کی ہدایات اور ڈی پی او بہاولنگر کی زیر نگرانی میں سائلین کے مسائل اور ان کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں غریب عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے اب کسی بھی مظلوم کو تھانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں اپنے مسائل میرے پاس لے کر ائیں انشاءاللہ ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے مظلوم کیساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کروں گا کسی مظلوم کو مسائل کے حل کیلئے سفارش کی ضرورت نہیں پڑے گی انشاءاللہ جب تک سرکل میں تعینات ہوں جرائم کا خاتمہ اور سرکل ہارون آباد کو فری کرائم بنا کر رہوں گا سرکل سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تھانوں میں بغیر رشوت اور بغیر کسی سفارش کے مظلوم کو انصاف فراہم کرنا ہمارے آفیسرز کی ذمہ داری ہے اور انشاءاللہ تمام تھانوں سے ٹاؤٹ مافیا کا صفایا بھی میرے فرائض کا اہم حصہ ہے انشاءاللہ بہت جلد تھانوں سے ٹاؤٹ مافیا کا صفایا ہوگا تاکہ غریب عوام ان لیٹوروں سے محفوظ رہے اور اپنے مسائل پولیس اسٹیشن میں موجود آفیسر سے ڈائریکٹ حل کروائیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ایس ایچ او تھانہ صدر دیگر بھی موجود تھے