November 16, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد بھوک پیاس کا کھیل

IMG-20250710-WA0280(1)

دل کی بات
خ ح شہزاد
بھوک پیاس کا کھیل
دنیا میں بڑے بڑے ظالم۔جابر حکمران۔ڈکٹیٹر۔حملہ آور آئے اور ظلم کی تاریخ لکھکر آخر خود عبرت کا نشانہ بن گے۔وقت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بات کی گی اور انسانوں کو حقوق دینے کے لیے ادارے۔انجمن۔تنظمیں بنیں۔یہاں تک کہ اقوام متحدہ بنی اور اس میں انسانی حقوق کے ادارے بنے۔اور بہت جہگوں پر ان اداروں کی وجہ سے ظلم وستم کم یا روکا بھی گیا۔لیکن یہ ادارے بناتے وقت شاہد یہ سوچ نہ ھو لیکن آہستہ آہستہ یہ ادارے بھی مفادات کے لیے اور صرف غیر مسلم کے تحفظ کے لیے کام کرتے نظر آئے جہاں مسلمانوں پر ظلم وستم ھوا وہاں مجرمانہ خاموشی اور زبانی کلامی مزمت سے آگے کام نہ بڑھ سکا۔جب سے اقوام متحدہ بنی ہے اس نے ایک بھی مسلمانوں کا مسلہ حل نہیں کیا بلکہ مسلمانوں کے خاتمہ اور ظلم کو قانونی جواز فراہم کیا ہے۔عراق ھو لیبیا ھو۔افغانستان ھو۔یمن ھو شام ھو ہر جگہ آپ دیکھیں گے کہ کس طرح اس ادارے نے کفار کو قانونی جواز فراہم کیا ہے۔کشمیر۔ھو فلسطین ھو جوکہ اس اقوام متحدہ کی پیدائش کے وقت کے مسائل ھیں آج تک کبھی بھی حل نہیں ھوئے بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ اب ظلم اپنے عروج پر ھے۔اورآج آپ دیکھیں غزہ میں 25لاکھ آبادی والے شہر کو کس طرح کھنڈر بنا دیا گیا اور ہزاروں افراد کی شہادت ھوچکی ھے لیکن ظالم کے ہاتھ پکڑنے والا کوئی نہیں۔اقوام متحدہ اور دیگر ادارے زبانی جمع خرچ کرکے دوسال سے غزھ کے مصعوم ںچوں عورتوں۔بوڑھوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر دیکھ رھے ھیں لیکن کوئی چائے اپنے ھوں یا پرائے سبھی دیکھ رھے ھیں سن رھے ھیں لیکن ایسی بے حسی۔بزدلی کہ خدا کی پناہ۔
لاکھوں فلسطینی اس وقت ایک وقت کی روٹی کو ترس رھے ھیں۔پانی کی بوند بوند کو ترس رھے ھیں معصوم بچے بھوک پیاس سے شہید ھورھے ھیں۔لیکن سبھی خاموش ھیں پاکستان میں ایک ماں باپ کی نافرمان اداکارہ فوت ھوگی باپ نے لاش لینے سے انکار کردیا تو بہت سارے انسانی حقوق کے چاچے۔مامے انکے والد کو درد بھری اپلیپں کررھے ھیں کہ وہ لاش وصول کرے۔لیکن اج تک انکو غزہ میں بے گوروکفن لاشیں۔اور معصوم ںچوں کی بھوک پیاس نظر نہیں آئی کہ وہ حکومت پاکستان اور دیگر بے حس حکومتوں کو درد بھری اپلییں کرتے کہ انکو کھانا اور پانی دو۔لڑنا ھے تو حماس کے شیروں سے لڑو کون منع کررھا ھے۔لڑو ھر دم لڑو اللہ کے شیر تیار ھیں۔بے گناہ مصعوم بچوں اور عورتوں نے کیا بگاڑا ھے آپ کا۔آپ اپنی شکست کا بدلہ ان معصوم بچوں سے لیتے ھو لعنت ھے تمھاری بہادری پر جو حماس کے شیروں کا سامنا تو کرنھیں سکتے اور بچوں سے بدلہ لیتے ھو اور سب سے زیادہ ان کوفیوں پر لعنت جو آج بہی حسینی کردار ادا کرنے کی بجائے یزید کے طرفدار نظر آتے ھیں۔ھم نے کربلا کو ایک کہانی اور قصہ بنا دیا اور رونے رولانے اور ثواب کمانے کا ذریعہ سمجھ لیا جبکہ کربلا تو ایک درس انقلآب ھے۔ظالم فاسق کے خلاف ہر دور میں آواز حق بلند کرنے اور ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے کا۔ھم نے عمل چھوڑ دیا اور صرف سبیل۔لنگر اور محفل۔مجلس سجاکر سمجھا کہ کربلا والوں کا حق ادا ھوگیا ۔نہیں میرے بھائی ھم بہت بڑی بھول میں ھیں۔کربلا دراصل ہر ظالم کے خلاف۔فاسق کے خلاف۔عملی جدوجہد کا نام ھے چاھے وسائل ھوں چاھے نہ ھوں اگر آپ خود کو لشکر حسینی میں سمجھتے ھیں تو پھر ھرحال میں ظالم کے خلاف کھڑا ھونا پڑے گا نہیں تو پھر آپکی خاموشی۔درگزر اور مزاحمت کی بجائے مزمت کی پالیسی کسی کام کی نہیں۔ایک مومن ہمشہ حق کے ساتھ ھوتا ھے۔چاھے گردن سر پر رھے یا نہ رھے۔مومن کے لیے دوسرا کوئی راستہ ھے ھی نہیں۔اس وقت ضرورت ھے کہ ھم اپنے مظلوم بھائیوں کے لیے آواز حق بلند کریں۔بے حس۔بزدل حکمرانوں کو مجبور کریں کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔سوئے ہوئے مسلمانوں کو جاگاھیں۔اور مھٹی بھر یہودونصاری سے اپنے مسلمان بھائیوں کو ظلم وستم سے نجات دلواھیں۔