نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل ڈاکٹر حسام زوہیب نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل ڈاکٹر حسام زوہیب نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ بہترین طبی سہولیات سے عوام کو مستفید کرنے کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نورپور تھل پریس کلب کے وفد سے تعارفی نشست کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈمن آفیسر ملک حافظ انصر حیات اعوان ، لاجسٹک آفیسر ملک فیصل شہزاد اعوان اور سئنیر فارمیسی ٹیکنیشین فرحت عباس خان بھی موجودتھے۔ صحافیوں نے ڈاکٹر حسام زوہیب کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بطور ایم ایس چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر حسام زوہیب نے کہا کہ ہسپتال میں دن اور رات کے اوقات میں ڈیوٹی دینے والا میڈیکل سٹاف موجود ہے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو چالو کردیا گیا ہے اور ادویات بھی دستیاب ہیں۔ انشاءاللہ دکھی انسانیت کی خدمت کےلیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپورطریقے سے بروءے کار لایا جاءے گا۔ اس موقع پر صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے سماجی فلاح و بہبود کےلیے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائ۔