خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآبادمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد پہنچنے پرصدر پریس کلب عبدالواھب چغتائی ودیگر پریس کلب کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان کو گلدستہ پیش کیا ۔ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوامحمد ذوالقرنین نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب اور میڈیا نمائندوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی چینل ہے اسکی ذمہ داری میں لمحہ بہ لمحہ اضافہ ہوا لیکن پی ٹی وی نے اپنا تشخص برقرار رکھا اور قوم ترجمانی کی اورآج تک اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
آجکل میڈیا کو معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے میڈیا ذرائع ابلاغ کا تیز ترین ذریعہ بن چُکا ہے تمام میڈیا نمائندگان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مصدقہ اور مثبت سوچ ،حقائق پر مبنی خبریں عوام تک پہنچائیں ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کا آپس میں تعاون قابل تعریف ہے آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ میڈیا پرسنز کے ساتھ اپنا ہرممکن تعاون اور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے ملک ممتاز جاوید نمائندہ خوشاب پاکستان ٹیلی ویژن کی کوریج ونشریات اور میڈیا کی نمائندگی ،کردار،پہچان اور ذمہ دار صحافت کے فرائض بارے روشنی ڈالی۔ پریس کلب کے بانی (مرحوم محمد الطاف چغتائی،خان محمد ماہل) ودیگر مرحومین کے لیے دُعا مغفرت کی گئی ۔ اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سنیئر صحافیوں جسمیں صدر پریس کلب عبدالواھب چغتائی ،عمر چغتائی ،ریحان فہیم ماہل ایڈووکیٹ ،محمد ممتازنمائندہ پاکستان ٹیلی ویژن،رانا محمد ظہیر ، محمدسرفراز میکن،محمد آصف اقبال للہ، ابرار مغل ،عبدالجبار شاکر،محمد وقار،شوکت پرویز ،محمد ذوالقرنین ،عبدالستار مرزا،حامد نواز،شیر افضل ٹوانہ ،ملک نعیم الحق ،فضل محمود آہیر، ملک محمد حیات اعوان اور دیگر صحافی صاحبان کے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شریک کی۔