November 26, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین و مرکزی صدر

IMG-20250712-WA0246

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین و مرکزی صدر جناب زبیر احمد انصاری نے کی۔ میٹنگ میں ، مرکزی صدرثمینہ طاہر بٹ، نائب صدر ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ، سینئر نائب صدر فاطمہ خان شیروانی، جنرنل سیکرٹری طاہر درانی، لاہور ڈویژن کے صدر زوہیب رمضان بھٹی ، بیگم زبیر احمد انصاری اور طاہر بٹ نے شرکت کی۔
مرکزی کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے زوہیب رمضان بھٹی کو پنجاب کا صدر منتخب کیا گیا ۔
اس کے علاؤہ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹر کے واٹس ایپ گروپس کی تعداد کو کم کیا جائے۔ میل گروپ ، فی میل گروپ اور ایک ادبی گروپ رہے گا ، باقی تمام گروپس ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے۔ ہماری تنظیم کی اپنی ویب سائٹ لانچ ہو چکی ہے اس لیئے ہر طرح کا ادبی مواد ویب سائٹ پر آپ لوڈ کیا جائے گا ان شاءاللہ ۔
سپریم کونسل کے واٹس ایپ گروپ میں اوور سیز صدور کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے کوائف اور ڈیٹا بھی مرکز کے پاس محفوظ رہے ۔اس کے علاؤہ تنظیم کی طرف سے ہمارے ممبران اور عہدے داران کی بچیوں کی شادی کے سلسلے میں جو کھانا دئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اس حوالے سے بھی فیصلہ ہوا کہ جو ممبر یا عہدے دار کم از کم ایک سال تک تنظیم کا حصہ رہے گا وہ ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے منتخب کئے جانے والے صدور اور جنرنل سیکرٹری کو وزٹنگ کارڈز ایشو کئیے جائیں گے ۔ کارڈز کے ڈیزائن کی منظوری مرکز دے گا ۔
اس کے علاؤہ تنظیم کےآنے والے پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس کے بعد چیئرمین زبیر احمد انصاری کی طرف سے بہترین عشائیہ بھی دیا گیا۔