November 26, 2026

لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔اکرام الدین

IMG-20261126-WA0056

لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔اکرام الدین

دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز پاکستانیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں 35 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ اس موقع پر وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں یورپ جانے والی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں باجوڑ کے متعدد نوجوان بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں باجوڑ کے نوجوانوں کی المناک اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں المناک موت کا شکار ہونے والے نوجوانوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک سانحے نے متاثرہ خاندانوں کو شدید غم اور صدمے سے دوچار کر دیا ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔