November 26, 2026

قصور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے: محمد سیف

IMG-20261126-WA0054

قصور
ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے: محمد سیف

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور محمد سیف نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف، معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں اور خوراک میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصور بھر میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بیکریوں، دودھ کی دکانوں، کریانہ اسٹورز اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت اور خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔محمد سیف کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ بزنس آپریٹرز کو بھی صفائی ستھرائی اور فوڈ سیفٹی کے مقررہ اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک میں ملاوٹ، غیر معیاری اشیائے خورونوش یا صفائی کے ناقص انتظامات کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکےعوامی مفاد، شہری مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں تک عوام کی آواز پہنچانے کے لیے صحافت اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی