November 26, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی آفس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب

IMG-20250712-WA0244

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی آفس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ اور ایم سی جوہرآباد کےسب انجنئیر ملک شاہد بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے قائم فیسلیٹیشن ڈیسک کا معائنہ کیا ۔دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کی مارک کی گئی درخواستوں پر کی جانے والی کاروائیوں اور درخواستوں کی آن لائن اور کیمپیوٹر میں اندراج اور رجسٹریشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ فیسلیٹیشن ڈیسک پر مامور اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو فیسلیٹیشن پر آنے والی درخواستوں بارے بریف کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ڈی آفس آنے والے سائلین کی درخواستوں پر ڈائری اور کیمپیوٹر اندارج کے بعد فوری متعلقہ برانچز بھجوائی جائیں اور انکے حل کے لئے بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکے اور لوگوں کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اسلحہ برانچ،جنرل برانچ،اسٹیبلشمنٹ سمیت بھی گئی اور برانچوں میں جملہ سٹاف کی حاضری ،آفس سے متعلقہ کام کی جانچ پڑتال اور ریکارڈ چیک کیا جو سٹاف موقع پر موجود نہیں تھا ان کی جواب طلبی نوٹس کے احکامات جاری کئے کنٹین میں اعلی ا معیاری کھانے بنانے کی ہدایت اور صفائی کو چیک کیا۔ اے سی آفس کے ساتھ پانی فلٹریشن پلانٹ کی منتقلی اور متبادل جگہ کا تعین کیا گیا دفتری ریکارڈ بہتر اور مناسب جگہ پررکھنے اورحفاظت کرنے کی ہدایت کی پیٹروں کی دیکھ بھال کرنے کے احکامات دئیے ڈی سی کمپلیکس کی مکمل صفائی کرنے سیوریج کا نظام درست کو درست کرنے کی ہدایت کی۔