جھرکل تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور
جھرکل تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہاہے کہ علاقہ تھل کے عوام کی بےلوث خدمت بگھور گروپ کا محورومقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھرکل تھل کی معروف سماجی شخصیت ملک محمد امیر جاڑا کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیہ کے موقع پر کیا ۔ صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں علاقہ میں سڑکوں کی تعمیرومرمت اور فراہمی بجلی کی سکیموں سمیت دیگر متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ انشاءاللہ علاقہ کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر ملک محمد امیر جاڑا نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ ہم ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور اور ان کی پوری ٹیم کو عوامی خدمت کےلیے بھرپور طریقے سے کوشاں رہنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور اور صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کی اپنے ڈیرہ پر تشریف آوری اور عزت افزائ پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔