November 26, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل. کھیتران)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گراں فروشی کے خلاف مو¿ثر اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم

IMG-20250712-WA0228

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل. کھیتران)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گراں فروشی کے خلاف مو¿ثر اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز صدف اکبر، اقراءناصر سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ ہفتے کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ زاہد شریف نے بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 56 ہزار سے زائد مارکیٹ انسپیکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں گراں فروشی پر 2 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے واضح کیا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مارکیٹ وزٹس کو مزید فعال اور مو¿ثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی کیونکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔