November 26, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو سکھر ،یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی مشترکہ یونین قائدین کے حکم پر سکھر زونل آفیس میں سی بی اے رہنما عبد القیوم برڑو اور ریجنل باڈی

20250712_175430

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو
سکھر ،یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی مشترکہ یونین قائدین کے حکم پر سکھر زونل آفیس میں سی بی اے رہنما عبد القیوم برڑو اور ریجنل باڈی کے فھیم احمد انصاری ‘ ماجد علی کھوسو و دہگر کی قیادت میں زونل آفس و ریجنل آفس اور ویئر ہاؤسز سمیت تمام دفاتر مکمل طور پراحتجاجن ھڑتال کرتے ہوئے ملازمین و میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر رہی ہے جبکہ حکومت نے کہا تھا کہ ملازمین کو وی ایس ایس رضاکارانہ پیکج دیا جائے گا لیکن پیکج کی منظوری سے پہلے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے قائدین کے حکم پر پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز و دفاتر کو احتجاجن بند کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک پیکج کی منظوری کا لیٹر نہیں ملتا تب تک احتجاجی ھڑتال جاری رہے گی اور تمام یوٹیلیٹی اسٹورز اور دفاتر بند رہیں گے ان کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے 6 رکنی کمیٹی کے بعد نو رکنی کمیٹی کی منظوری نہیں ملتی جس کا اجلاس 15 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیکج میں ٹال مٹول کی گئی تو پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اسلام آباد ڈے چوک پر دھرنا دیں گے ۔