November 26, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

IMG-20250712-WA0225

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سول ڈیفنس آفیسر، ہائی وے پٹرولنگ، ٹریفک پولیس اور میونسپل اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مالکان سے تحریری یقین دہانی لی جائے کہ آئندہ ایسا نہ کیا جائے گا۔ایل پی جی سلنڈر نصب گاڑیوں کو ضبط کر کے سول ڈیفنس کے حوالے کرنے اور غیر قانونی ڈیکنٹنگ و فروخت کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ اوور لوڈ گاڑیوں کو روکنے، جرمانے عائد کرنے اور مقدمات درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران ہائی وے پولیس نے 105 ایف آئی آرز درج کیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 32 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے شہباز چوک، شورکوٹ روڈ، تحصیل گوجرہ میں سمندری روڈ اور ریلوے روڈ سے تجاوزات کے خاتمے، پھل فروشوں کی ریڑھیوں کی منظم ترتیب، اور شہباز چوک کو ازسرنو ڈیزائن کرنے اور ماڈل ریڑی بازار کے قیام کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی ٹریفک اصلاحات کے لیے تمام ادارے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ شہریوں کو سہولت دینا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ “قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں، ٹریفک نظم میں بہتری ہر صورت لائی جائے گی۔