November 26, 2026

کمالیہ سیاست میں آنے کا مقصد صرف انسانیت کی خدمت ہے، چوہدری خوشی محمد جٹ انتقامی سیاست کا خاتمہ اور بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے

IMG-20250712-WA0224

کمالیہ سیاست میں آنے کا مقصد صرف انسانیت کی خدمت ہے، چوہدری خوشی محمد جٹ
انتقامی سیاست کا خاتمہ اور بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے
عوامی مسائل کا حل صرف مثبت سوچ اور نیک نیتی سے ممکن ہے، پریس کلب کمالیہ میں گفتگو
کمالیہ ( افضل کھیتران ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا میرا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت ہے، نہ کہ ذاتی مفادات یا اقتدار کی ہوس۔ وہ پریس کلب کمالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشن صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہے۔
چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا کہ آج کے دور میں سیاست کو ذاتی دشمنیوں اور انتقام کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، جس سے معاشرے میں نفرت اور تقسیم جنم لے رہی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور باہمی محبت، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں اجتماعی سوچ، باہمی احترام اور خدمت کے جذبے کو اپنانا ہو گا۔ میری سیاست عوام کے مسائل کو سننے اور ان کا حل تلاش کرنے پر مرکوز ہے، اور یہی اصل عوامی نمائندگی ہے۔