*ایس ایس پی ٹھٹہ کا ضلع ٹھٹہ کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد*
*ایس ایس پی ٹھٹہ کا ضلع ٹھٹہ کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد*
ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارجز پولیس پوسٹز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے آئی جی پی سندھ اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، نارکوٹکس ڈیلرز، آئیس / کرسٹل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
اس کے علاؤہ شہروں اور گائوں سمیت تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
تمام ایس ڈی پی اوز اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی خود نگرانی کرینگے۔
منشیات کے استعمال سے ہمارا معاشرہ تباہی کی طرف جارہا ہے اسی لیے منشیات فروشوں سے کوئی کمپرومائز نہیں ہے۔
منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انہیں متعلقہ عدالتوں سے سزائیں بھی دلوائی جائیں۔
آئی جی پی سندھ کی جانب سے موصول ہونے والی انفارمیشن رپورٹس اور اس حوالے سے کی گئی قانونی کارروائیاں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے، منشیات فروش ملزمان اور ایکٹو کرمنلز کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر انہیں محکمانہ کارروائی اور قانونی سزائیں دی جائینگی۔
اس کے علاؤہ کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
*ترجمان ٹھٹہ پولیس*