November 26, 2026

فیصل آباد()تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں 19 سالہ نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا معاملہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ منصور آباد سب انسپکٹر معظم گجر نے چارج سنبھالتے ہی

20250712_135746

فیصل آباد()تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں 19 سالہ نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا معاملہ
نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ منصور آباد سب انسپکٹر معظم گجر نے چارج سنبھالتے ہی 2 گھنٹوں کے دوران نوجوان کے اغواء اور اندھے قتل کی واردات میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ملزمان میں ایک حجام اور دوسرا اسکا ساتھی شامل ہے ملزمان نے مقتول کو اکبر چوک لیجا کر شوارما کھلایا جس کے بعد اسکو حجام نے گھر لا کر مقتول سے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جس کے انکار ایک ملزم نے مقتول کے بازو پکڑے اور حجام نے اسکے سر پر قینچی کے وار کیئے اور گلہ میں کپڑے سے پھندہ دے کر اسکو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد ملزمان نے مقتول کی نعش کو رسیوں سے باندھ کر بیڈ شیٹ میں لپیٹا اور منیاں والا کے علاقہ میں پھینک کر خون آلود کمبل کو نہر میں پھینک دیا پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر لیا ملزمان کو ٹریس کرنے میں ایس ایچ او منصور آباد سب انسپکٹر معظم گجر اور انکی ٹیم جبکہ ایک مرکزی ملزم کی گرفتاری میں 203 رب کی ایک مقامی سیاسی شخصیت نے اہم کردار ادا کیا