فیصل آباد مانانوالہ سے لاپتہ نوجوان محمد احد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ویرانے سے برآمد
فیصل آباد
مانانوالہ سے لاپتہ نوجوان محمد احد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ویرانے سے برآمد
حلوانی سویٹس، بھٹہ اسٹاپ، مانانوالہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد احد ولد میاں ظفر اقبال 7 جولائی 2025 کی شام تقریباً 7:45 بجے دو نامعلوم افراد کے ساتھ گھر سے نکلا اور اس کے بعد واپس نہ آیا
اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی، تاہم لواحقین کے مطابق پولیس نے واقعے پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی
آج صبح محمد احد کی لاش ایک ویران مقام سے برآمد ہوئی جس کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے
ابتدائی مشاہدے کے مطابق لگتا ہے کہ مقتول کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا
واقعے نے علاقے میں خوف صدمے اور غم کی فضا پیدا کر دی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی فی الوقت واقعے سے متعلق مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں
لواحقین نے پولیس کی مبینہ غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے