November 26, 2026

مجھے شک تھا کہ والدین اتنے سنگ دل نہیں ہو سکتے آخر معمہ حل ہوا حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ آخری بار حمیرا اور میرے دیور نوید اصغر

IMG-20250710-WA0138

مجھے شک تھا کہ والدین اتنے سنگ دل نہیں ہو سکتے آخر معمہ حل ہوا حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ آخری بار حمیرا اور میرے دیور نوید اصغر دونوں بہن بھائی کا جھگڑا ہوا حمیرا نے والدین سے کہا مجھے پیسوں کی ضرورت ہے مجھے جائیداد میں سے حصہ دے دیں مگر میرے دیور نوید نے جھگڑا کیا اور اسے گھر سے نکال دیا والدین کو وہ پریشر میں رکھتا ہے بھابھی کا کہنا ہے کہ میرے خاوند اور حمیرا کی دوسری بہن کو میڈیسن دیتا ہے جس وجہ سے ان کی دماغی حالت درست نہیں، میں نے بھی جائیداد میں حصہ مانگا تو اس نے مجھے بھی گھر سے نکال دیا۔بھابھی کے مطابق بہت جائیداد ہے مگر نوید اصغر کسی بہن بھائی کو حصہ نہیں دینا چاہتا۔ بھابھی کے مطابق حمیرا کی اپنی والدہ سے آخری گفتگو اگست 2024 کو ہوئی جس میں اس نے پھر پیسے مانگیں کہ میں بہت پریشان ہوں والدہ نے کہا پیسے نہیں ہیں بس اس کے بعد اس کا واٹسیپ خاموش ہو گیا۔ بھابھی کے مطابق والدین سے تعلقات اچھے تھے ہر تین ماہ بعد گھر آتی اور دو ماہ رہ کر جاتی ۔

اب بولیں وہ لوگ جن کے مطابق عورت کی آزادی اس کی دشمن ہے وہ اتنے رکھ رکھاؤ والی تھی کہ پڑھے لکھے ہونے کے باوجود اس نے خاموش رہ کر مرنا پسند کیا مگر اپنے حق کے لئے عدالت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹایا۔

یہ ایسے بھائیوں کو یا مردوں کو کون بتائے گا کہ جائیداد،میں بیٹی کا حصہ زمانہ جاہلیت کی رسم ہے وہ کھاتے تھے اس کا حصہ کون بتائے گا کہ
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا
جب لاد چلے گا بنجارا

حجاب گل