لیہ سی سی ڈی کا ڈر؟
لیہ
سی سی ڈی کا ڈر؟
لیہ میں بھی جرائم پیشہ عناصر توبہ تائب ہونا شروع، کروڑ پریس کلب میں دو افراد نے قرآن پاک پر حلف دے دیا۔
سید غلام عباس کاظمی ولد سید الطاف حسین چک نمبر 114 شاہ پور دورٹہ کاظمی چوک لیہ اور نیاز عباس ولد عاشق حسین سکنہ منڑھانوالی نے آج پریس کلب کروڑ لعل عیسن میں قرآن پاک پر حلف دے کر بالترتیب نشہ اور ہرقسمی جرائم کرنے سے توبہ کرلی۔
سید غلام عباس کاظمی نے اس بات کا عزم کیا کہ آج کے بعد میں نشہ نہیں کروں گا اور منشیات کے نزدیک تک نہیں جاوں گا اور پاکستان کا ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دوں گا۔
نیاز عباس نے کہا کہ آئندہ میں ایک شریف شہری بن کر زندگی گزاروں گا، میرے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی بھی درخواست آئی وہ جھوٹی تصور ہوگی، مجھے جب بھی انتظامیہ پولیس کی جانب سے طلب کیا جائے گا فوری حاضر ہو جاؤں گا