November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات ایم این اے انجینئر گل اصغر خان بگھور سے ایکس

IMG-20250711-WA0164

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات ایم این اے انجینئر گل اصغر خان بگھور سے ایکس چیئرمین یونین کونسل رنگپور بگھور ملک غلام جعفر خان بگھور کی ان کے وزارت آفس میں خصوصی ملاقات۔ دوران ملاقات یونین کونسل رنگپور بگھور کے عوامی مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئ۔ واضح رہے کہ ایکس چیئرمین ملک غلام جعفر خان بگھور کا تعلق رنگپور بگھور کی معروف معزز زمیندار بگھور فیملی سے ہے ۔ بطورچیئرمین یو سی رنگپور بگھور وہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھرپور کوشاں رہے اور اب بھی سماجی فلاح بہبود کے لیے متحرک نظر آتے ہیں ۔ موصوف نہایت ہردلعزیز، پروقار ،ملنسار ،بردبار اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں ۔ علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ایکس چیئرمین یو سی رنگپور بگھورملک غلام جعفر خان بگھور کا شمار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے معتمد ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔