بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت الیکٹرک بسوں، آوارہ کتوں کی تلفی اور مون سون انتظامات کا جائزہ اجلاس
بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت الیکٹرک بسوں، آوارہ کتوں کی تلفی اور مون سون انتظامات کا جائزہ اجلاس
بہاولنگر ہارون آباد (نمائندگان)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں الیکٹرک بسوں کے اجرا، آوارہ اور پاگل کتوں کی تلفی، اور مون سون سیزن کے پیش نظر حفاظتی و انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے الیکٹرک بس منصوبے کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو ماحول دوست بنانے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔ آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات کی ہدایت دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے مون سون کے دوران ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی پلان تیار رکھنے اور نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دیا۔