November 16, 2026

ہارون آباد ہارون آباد کے نواحی گاؤں کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے اک نوجوان لڑکا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

20250709_195004

ہارون آباد

ہارون آباد کے نواحی گاؤں کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے اک نوجوان لڑکا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ہارون آباد کے نواحی گاؤں 58 فور آر کے قریب تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں اک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اک شخص زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو 25 تھری آر گاؤں کا رہائشی تھا جبکہ زخمی محمد وسیم نامی شخص کا تعلق بھی 25 تھری آر گاؤں سے ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی ریسکیو ٹیم نے جاں بحق نوجوان کی نعش اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔