November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں،سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے فیصل

IMG-20250710-WA0254

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں،سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے فیصل آباد روڈ اور عید گاہ روڈ پر انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت چیکنگ کی اور فیصل اباد روڈ پر تجاوزات کرنے والی دکانوں کے سامان کو قبضہ میں لے لیا اور عارضی تجاوزات کرنے والے متعدد دکانداروں کو تجاوزات سے باز رہنے کی تنبیہ کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دکاندار اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔