November 17, 2026

سکھر کی سینئر سیاسی اور کاروباری شخصیت عبدالقیوم قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینارہ روڈ پر قائم ان کے پٹرولیم اور سی این جی اسٹیشن پر

20250710_144009

سکھر سی اپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔جی زیدی کیا خبر ھے
سکھر: سکھر کی سینئر سیاسی اور کاروباری شخصیت عبدالقیوم قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینارہ روڈ پر قائم ان کے پٹرولیم اور سی این جی اسٹیشن پر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا ہے، حالانکہ سندھ ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت جاری ہے جس کی اگلی تاریخ 20 اگست 2025 مقرر ہے۔
عبدالقیوم قریشی نے بتایا کہ ایس ایم سی انتظامیہ کی غیر قانونی ہراسانی کی وجہ سے وہ فالج اور دل کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کریں۔