سکھر: سکھر کی سینئر سیاسی اور کاروباری شخصیت عبدالقیوم قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینارہ روڈ پر قائم ان کے پٹرولیم اور سی این جی اسٹیشن
سکھر سی اپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔جی زیدی کیا خبر ھے
سکھر: سکھر کی سینئر سیاسی اور کاروباری شخصیت عبدالقیوم قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینارہ روڈ پر قائم ان کے پٹرولیم اور سی این جی اسٹیشن پر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا ہے، حالانکہ سندھ ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت جاری ہے جس کی اگلی تاریخ 20 اگست 2025 مقرر ہے۔
عبدالقیوم قریشی نے بتایا کہ ایس ایم سی انتظامیہ کی غیر قانونی ہراسانی کی وجہ سے وہ فالج اور دل کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کریں۔