*وڈھ:* بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت کی کال پر سردار اسد اللہ خان مینگل، سردار زادہ میر گورگین مینگل اور دیگر قبائلی عمائدین کے خلاف
*وڈھ:*
بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت کی کال پر سردار اسد اللہ خان مینگل، سردار زادہ میر گورگین مینگل اور دیگر قبائلی عمائدین کے خلاف درج کیے گئے مبینہ بوگس مقدمات کے خلاف آج بروز **جمعرات، صبح 11 بجے** وڈھ پریس کلب کے سامنے بی این پی وڈھ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
بی این پی وڈھ کے ترجمان کے مطابق یہ مقدمات سیاسی انتقام اور جھالاوان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک سازش کا حصہ ہیں۔ پارٹی کارکنوں، ہمدردوں اور عوام سے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
پارٹی مؤقف کے مطابق سردار مینگل خاندان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج بلوچ عوام کی توہین اور قبائلی وقار کے خلاف سازش ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔