November 17, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) قومی صحافت کے سرمایہ ء افتخار نامور سینیئر صحافی رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کا ایڈیٹر بننے پر

IMG-20250710-WA0173

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) قومی صحافت کے سرمایہ ء افتخار نامور سینیئر صحافی رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کا ایڈیٹر بننے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری و ساری ، رانا خالد قمر کی طرف سے جملہ دوست احباب کی بے پایاں محبتوں اور چاہتوں پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اظہار تشکر ۔ دریں اثناء ممتاز قلمکار امجد شفیق جٹ کی دفتر روزنامہ مشرق لاہور آمد، رانا خالد قمر کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ موصوف پاکستان ہاکی ٹیم کی کوریج کے لئے بیرون ملک تھے۔ وطن عزیز واپسی کے ساتھ ہی معروف جرنلسٹ امجد شفیق جٹ نے رانا خالد قمر کے آفس آ کر ان کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ رانا خالد قمر نے ان کی تشریف آوری اور نیک تمناؤں کے اظہار پر صمیم قلب سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔