November 17, 2026

*حب میں ایرانی پٹرول کے نام پر کیمیکل فروخت، انتظامیہ خاموش تماشائی:*

20250709_195004

*حب میں ایرانی پٹرول کے نام پر کیمیکل فروخت، انتظامیہ خاموش تماشائی:*

حب : بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں لاقانونیت اور انتظامی غفلت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ شہر بھر میں ایرانی پٹرول کے نام پر تاربین اور دیگر خطرناک کیمیکل ملا کر دو نمبر پٹرول کی کھلے عام فروخت جاری ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں اور عوام شدید پریشانی کا شکار ہے:

ذرائع کے مطابق حب کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے گروہ ایرانی پٹرول کے نام پر کیمیکل ملا کر ناقص اور خطرناک پٹرول تیار کرتے ہیں۔ یہ جعلی پٹرول نہ صرف موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجن کو ناکارہ بنا رہا ہے بلکہ آتشزدگی اور دھماکوں جیسے خطرات کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

عوامی حلقوں نے بلوچستان حکومت، ڈپٹی کمشنر حب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس خطرناک رجحان کو روکا جا سکے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے: