*لیویز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی، موٹرسائیکل چور گرفتار، سی ڈی موٹرسائیکل اور پستول برآمد*
*لیویز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی، موٹرسائیکل چور گرفتار، سی ڈی موٹرسائیکل اور پستول برآمد*
*ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ و ڈی ایس پی زمان خان کی نگرانی میں پولیس اور لیویز فورس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔ کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک سی ڈی موٹرسائیکل اور ایک عدد پستول برآمد ہوا۔*
*یہ کامیاب کاروائی ایس ایچ او سٹی بہاول خان، لیویز محرر ریاض احمد اور دیگر لیویز و پولیس اہلکاروں کی سربراہی میں لیویز سی آئی اے کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔ مشترکہ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔*
*ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پر موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔*
*پولیس اور لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔*