تھانہ روات کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کے قتل کا معاملہ
تھانہ روات کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کے قتل کا معاملہ
پولیس کی فوری کارروائی، مقتولہ کے والد کو تحویل میں لے لیا گیا،
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ کے اندراج اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،
واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،
روات پولیس نے قلیل وقت میں مقتولہ کے والد کو تحویل میں لے لیا،
مقتولہ کے اہل خانہ نے ابتدائی طور پر قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی،
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں واقعہ قتل کا نکلا،
لڑکی کے والد نے اسے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا، متن مقدمہ
خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، سی پی او
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او