ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تاجر رہنما راجہ اصف محمود جنجوعہ اور ملک محمد ریاض خلجی نے ٹیکس وصولی کے نۓ ایف بی ار
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تاجر رہنما راجہ اصف محمود جنجوعہ اور ملک محمد ریاض خلجی نے ٹیکس وصولی کے نۓ ایف بی ار قوانین کو معاشی قتل قرار دیتے ہوۓ مسترد کردیا اور کہا کہ اگر 37اے اور 37بی کے تحت اہلکار چھاپے ماریں گے تو ہم تماشائی نہیں بنیں گے
حکومت سیاہ قانون بنا کر ملکی ترقی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے، اور اب ایسا محسوس ہوتا ہےکہ ایسے قانون بناکر صنعتیں اور کاروبار بیرون ملک منتقلی کی راہ ہموار کیجارہی ہےٹیکس پر ٹیکس اور منہ زور مہنگائی عوام کے بنیادی ائینی و معاشی حقوق کی خلاف ورزی اور عوام کا قتل ہےتاجر کمیونٹی پہلے ہی انگنت ظالمانہ ٹیکسوں کی ذد میں ہے،ہم کسی قیمت پر ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے ،حکمران اپنی عیاشیاں ،مفت بجلی،پٹرول اور دیگر مراعات ترک کرنے کیلۓ تیار نہیں جبکہ عوام کو زندہ درگور کے منفی حربے نت روز تیار رکھتی ہے۔تاجر برادری اس ظالمانہ قوانین کے خلاف شٹرپاور اور احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔