*میلسی شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا*
*میلسی شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا*
*تمام ٹیوب ویلز اور واٹر سپلائی پانچ روز سے بند،*
*وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ*
میلسی (محمدمختارسولگی)میلسی شہر پانی کے سنگین بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ شہر بھر کے تمام سرکاری ٹیوب ویلز اور واٹر سپلائی سسٹم گزشتہ پانچ روز سے مکمل طور پر بند ہیں، جس کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں نے الزام لگایا کہ چیف آفیسر شکایت کنندگان سے تلخ لہجے میں بات کرتے ہیں، ان کے فون نمبرز بلیک لسٹ کر دیتے ہیں اور عوامی مسائل کو سنجیدہ لینے کے بجائے خود کو ہر جواب دہی سے مبرا سمجھتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چیف آفیسر کا منصب براہ راست عوامی خدمت اور پبلک ڈیلنگ سے جڑا ہوتا ہے، اور اس رویے سے وہ نہ صرف اپنی ذمہ داریوں سے انکار کر رہے ہیں بلکہ اخلاقی پستی کا بھی مظاہرہ کر رہے ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے، واٹر سپلائی نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔