عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف کنری،واٹرسپلائی فیزتھری اسکیم کے قیام کیلئے سروے کاآغازکردیاگیا،20کروڑروپے کی لاگت سے نئی واٹرسپلائی اسکیم قائم کی جائیگی،مختلف علاقوں میں پانی کی رسائی یقینی بنائی
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف کنری،واٹرسپلائی فیزتھری اسکیم کے قیام کیلئے سروے کاآغازکردیاگیا،20کروڑروپے کی لاگت سے نئی واٹرسپلائی اسکیم قائم کی جائیگی،مختلف علاقوں میں پانی کی رسائی یقینی بنائی جائیگی،شکیل باجوہ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کنری۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نواب تیمورتالپور کی کوششوں سے سندھ حکومت سے شہر کیلئے منظور کرائی جانیوالی واٹرسپلائی فیزتھری اسکیم کے قیام کیلئے عملی اقدامات اورسروے کاآغازکردیاگیاہے اس ضمن میں کنری کے محکمہ پبلک ہیلتھ کنری ایس ڈی اوشنکرلال کی قیات میں سب انجینئرگووندکمار اورسب انجینئرجئے وردن پر مشتمل تین رکنی ٹیم کنری ٹاؤن کمیٹی پہنچی جہاں پر انہوں نے چیئرمین شکیل باجوہ،وائس چیئرمین شیوانندسندھی اورمختلف وارڈوں کے کونسلرآصف گل،ساجدعزیزبھٹی،عمران ایف ایم بھٹی،طلحہ بھٹی ودیگرکو واٹرسپلائی فیزتھری اسکیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی واٹرسپلائی فیزتھری اسکیم کیلئے 20کروڑروپے کا فنڈمختص کیاگیاہے جس میں سے زمین کی خریداری سمیت نئی واٹرسپلائی اسکیم تعمیرکی جائیگی،اس موقع پر چیئرمین شکیل باجوہ نے ٹیم کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ نئی واٹرسپلائی اسکیم کے قیام کیلئے ایسے مقام کاانتخاب کیاجائے جہاں سے شہربھرکے مختلف علاقوں گلی محلوں اورکالونیوں تک پانی کی رسائی یقینی بنائی جاسکے اسکے بعد نئی واٹرسپلائی اسکیم کے قیام کے مقام کے تعین کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ کی ٹیم نے کونسلروں کے ہمراہ شہرکے گردونواح میں مختلف مقامات کاجائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات کاآغازکردیاہے۔