جوہرآباد( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر سے رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے خصوصی ملاقات کی۔
جوہرآباد( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر سے رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک جاوید اعوان اور ملک محمد اشرف اعوان بھی انکے ہمراہ تھے ،ملاقات کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد بھی موجود تھے ۔ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں ضلع بھر میں سیکیورٹی ،صفائی ودیگر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا علاوہ ازیں شہر اور دیہی علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں اور ڈویلپمنٹ منصوبے پر تفصیلی طور تبادلہ کیا خیال کیا گیا۔ اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے ترقیاتی سکیموں ودیگر بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ رکن قومی اسمبلی ملک شاکربشیر اعوان نے کہاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پائے تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شہری منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوامی فلاحی منصوبوں کےلئے گرانقدر فنڈز فراہم کیے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔