November 17, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداءالرحمان نے پریس کلب خوشاب میں پریس کانفرنس کرتے

IMG-20250709-WA0216

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداءالرحمان نے پریس کلب خوشاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے مسائل پر بالعموم اور شہر خوشاب میں صاف پانی کی عدم دستیابی پر بالخصوص تحریک چلائے ہوئے ہے۔ جس کا آغاز ہم نے چھتری چوک خوشاب کے مقام سے کیا تھا۔انہوں نے اس حوالے سے خصوصی طورپر تفصیلا” اظہار خیال کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ تنویر حسین ایڈووکیٹ، صدر الخدمت چوہدری عبدالروف، ڈپٹی سیکرٹریز مختار احمد فاطمی، نجیب اللہ ایڈووکیٹ اور امیر خوشاب چوہدری اسلم بھی موجود تھے۔