نواں سگو(راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات
نواں سگو(راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور نے نواں سگو میں جاری ورلڈ بینک پراجیکٹ کا خصوصی وزٹ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی شکایات کے تحت زیر التواء ورک آف اوورہیڈ ریزروائر اور ایس ٹی پی پلانٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ دورہ نواں سگو کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے ملک وقاص احمد بگھور مقامی مسجد کا بھی وزٹ کیا اور اس جانب جانے والے راستے کی رکاوٹ کے مسئلے بارے بھی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ نمبردار نورپور تھل ملک اسد عباس بگھور اور معززین علاقہ سمیت مقامی سوشل ورکرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔